چین ،سعودی عرب اور ترکی کے ساتھ مل کر پاکستان کو حقیقی معنوں میں سرمایہ کاری کی جنت بنایا جائے،میاں زاہد حسین
بدھ 15 اگست 2018 17:57
(جاری ہے)
میاں زاہد حسین نے کہا کہ وزارت تجارت و ٹیکسٹائل کی جانب سے ٹیکسٹائل پیکیج کے پہلے مرحلے میں 25.5ملین روپے تقسیم کردئیے گئے ہیں، تاہم اس پیکیج سے خاطر خواہ فائدہ اٹھانے کے لئے اسکا دائرہ وسیع کرنے کی ضرورت ہے۔
پاکستان کی ویلیو ایڈڈ سیکٹر کی برآمدات بڑھانا وقت کی ضرورت اور ملک کی معیشت کی بہتری کے لئے نا گزیر ہے، نو منتخب حکومت پاکستان کی برآمدات کی ترقی کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ ملکی آمدنی میں اضافہ اور تجارتی اور صنعتی سرگرمیوں کے فروغ کے لئے بیرونی سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ ٹیکس نیٹ بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔مالی سال 2017-18کے دوران پاکستان کے ترقی یافتہ رئیل اسٹیٹ سیکٹر سے ٹیکسز کی مد میں حکومت کو صرف 23ارب روپے حاصل ہوئے جو قومی معیشت کا 0.1فیصد بھی نہیں ہے۔ ٹیکسز کے نظام کو بہتر کرنے اورمحصولات کے صحیح حصول کے لئے تمام قومی اداروں کی تنظیم نو کی ضرورت ہے، جس کی طرف متوقع وزیراعظم عمران خان نے اشارہ بھی کیا تھا۔ وقت آگیا ہے کہ معاشی طور پر مستحکم اور مضبوط نیا پاکستان دنیا کو پیش کیا جائے، اس مقصد کے حصول کے لئے چین، سعودی عرب اورترکی نے دو طرفہ تجارت کو مزید بہتر کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ پاکستان کے چین اور سعودی عرب کے ساتھ مثالی تعلقا ت کے مزید فروغ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں پاکستانی مصنوعات کے لئے نئی تجارتی منڈیاں تلاش کی جائیںاور ملک میں موجود برآمداتی سہولتی مراکز کی تعداد اور استعداد میں اضافہ کیا جائے تاکہ بیرونی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی اچھی قیمتیں حاصل ہوسکیں۔ ترکی کے ساتھ بہتر تجارتی تعلقات دونوں ملکوں کو مزید قریب کرنے اور ترکی اور پاکستان کو درپیش معاشی بحران سے نکلنے میں معاون ثابت ہونگے۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ نومنتخب حکومت کو تمام ممالک بشمول ایران، بھارت ، بنگلہ دیش ، سری لنکا ، افغانستان ، وسط ایشیائی ممالک اور یورپی یونین کے ساتھ تجارتی تعلقات مستحکم کرنے چاہئے اور FTAsپر نظر ثانی کرکے پاکستان کے مفادات کو بڑھانے پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئے۔پاکستان کی ابھرتی ہوئی معیشت کو مثبت استحکام کی راہ پر رواں دواں کرنے کے لئے چین، سعودی عرب اور ترکی کے تعاون کا خاطر خواہ فائدہ اٹھانا چاہیئے اور پاکستان کو حقیقتاً سرمایہ کاروں کی جنت بنانے کے لئے اقدامات کرنے چاہئے۔مزید تجارتی خبریں
-
برائلرگوشت کی قیمت 699 روپے فی کلو تک پہنچ گئی
-
چینی کارساز کمپنی چیری کا ٹیگو 8 کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 5 فیصد اضافہ
-
پاکستان اسٹاک مارکیٹ بدھ کو بھی کاروباری اتار چڑھائو کی زد میں رہی ،اگرچہ ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 70700پوائنٹس کی بلند سطح عبور کر گیا تھا تاہم پرافٹ ٹیکنگ کیلئے فروخت کے دبائو سے تیزی مندی میں تبدیل ..
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
ایس ای سی پی نے پہلے ڈیجیٹل انشورنس کا لائسنس جاری کردیا
-
انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر مستحکم رہی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
-
پی ایس ایکس نے لسٹڈ کمپنیوں کے لیے ای ایس جی پریمیئر جاری کردیا
-
ایس ای سی پی نے فرنٹ رننگ کے الزام میں دو افراد کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کرا دیا
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کارحجان
-
آئی ایم ایف کی آئندہ سال پاکستان میں افراط زرکی شرح میں نمایاں کمی اورمجموعی قومی پیداوارمیں اضافہ کی پیشنگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.