خیبرپختونخوااسمبلی کے پہلے اجلاس میں حلف اٹھانے سے رہ جانے والی پی ٹی آئی کی خاتون نے دوسرے روز حلف اٹھالیا

بدھ 15 اگست 2018 17:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) خیبرپختونخوااسمبلی کے پہلے اجلاس میں حلف اٹھانے سے رہ جانے والی پی ٹی آئی کی خاتون رکن نادیہ شیر نے دوسرے روز حلف اٹھالیا ،پریزائیڈنگ افیسر سرداراورنگزیب نلہوٹھہ نے ان سے حلف لیا۔عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک نے کہاہے کہ سپیکروڈپٹی سپیکر کے بلامقابلہ انتخاب کیلئے متحدہ اپوزیشن کی جماعتوں میں اتفاق نہیں ہوسکا اسلئے اپوزیشن جماعتیں نہ صرف سپیکروڈپٹی سپیکر کے انتخاب میں اپناامیدوارلائیں بلکہ وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں بھی اپنا امیدوارکھڑاکرینگی۔

اسمبلی کے باہرمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ گزشتہ روز پی ٹی اآئی کاجرگہ آیاتھا تاہم اے این پی اکیلے یہ فیصلہ نہیں کرسکتی تھی، اس بارے میںتمام اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مشاورت کی مگر بلامقابلہ سپیکروڈپٹی سپیکر کے انتخاب کیلئے اتفاق رائے نہ ہوسکا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ وزارت اعلیٰ کے عہدے کیلئے بھی اپوزیشن کاامیدوارکھڑاہوگا ،انہوں نے کہاکہ سپیکرکسٹوڈین اآف ہائوس ہوتاہے سابق سپیکراسدقیصرکے مقابلے میں مشتاق غنی کو اچھاسمجھتے ہیں اوران سے امیدیں وابستہ ہیں کہ وہ بہتراندازمیں ایوان چلائینگے۔ انہوں نے کہاکہ سپیکرپرسیاسی لیبل نہ لگے اس لئے ان کوسیاسی ریلیوں وجلسے جلوسوں سے دوررہناچاہئے ۔

متعلقہ عنوان :