Live Updates

ْپی ٹی آئی کے مشتاق غنی81 ووٹ لے کر اسمبلی کے سپیکر محمودجان 78 ووٹ لیکر ڈپٹی سپیکر منتخب

بدھ 15 اگست 2018 17:35

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق غنی81 ووٹ لے کر خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکراورمحمودجان78 ووٹ لیکربھاری اکثریت سے ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے متحدہ اپوزیشن کی جانب سے سپیکرکے امیدوارلائق محمد اورڈپٹی سپیکرکے امیدوارجمشیدخان نے بالترتیب 27 ووٹ اور30 ووٹ حاصل کئے۔ سپیکرکے انتخابی عمل کااآغازپریزائیڈنگ آفیسر سرداراورنگزیب نلہوٹھہ کی صدارت میں ہوا آغازپردونوں امیدواروں کے تجویز کنندہ اورتائیدکنندہ کے نام پکارے گئے ہال کو خالی بیلٹ بکس دکھایاگیا جس کے بعد چترال کے حلقہ پی کے ون سے ہدایت الرحمٰن نے پہلاووٹ کاسٹ کیا ،انتخابی عمل کے آخرمیں ایم ایم اے کے اقلیتی رکن رنجیت سنگھ نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کاعمل شروع ہوا ،گنتی کے بعد پریزائیڈنگ افیسر سرداراورنگزیب نے مشتاق غنی کو کامیاب قراردیا، انہوں نے 81 اورمدمقابل لائق محمد نی27 ووٹ حاصل کئے، مشتاق غنی کوسپیکرکاخصوصی گائون پہنایاگیااورپریزائیڈنگ افیسر اورنگزیب نلہوٹھہ نے نئے سپیکرسے حلف لیا ،حلف اٹھانے کے بعد مشتاق غنی نے کہاکہ ایوان کو مل کر چلائینگے، جمہوریت کاحسن یہی ہے کہ اس میں اختلاف رائے کوجگہ دی جاسکتی ہے ، اس وقت ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کامرحلہ باقی ہے جوان کی بنیادی ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

اسکے بعد ڈپٹی سپیکر کیلئے پولنگ شروع ہوئی جس کے اختتام پر سپیکر مشتاق غنی نے نتائج کااعلان کردیا ،جس کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوارمحمودجان نے 78 ووٹ جبکہ انکے مدمقابل امیدوار جمشید خان نی30 ووٹ حاصل کئے، ڈپٹی سپیکرمنتخب ہونے پر سپیکر مشتاق غنی نے محمودجان سے حلف لیا۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوااسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کیلئی108اراکین نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا جس میں سے کوئی ووٹ مستردنہیں ہوا ،آزادامیدوار محمددیدار اور پی پی کی نگہت اورکزئی نے سپیکرصوبائی اسمبلی کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کیاجبکہ ڈپٹی سپیکرشپ کیلئے کل109ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے ایک مستردہوا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات