Live Updates

مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے

بدھ 15 اگست 2018 17:35

مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی کے سپیکر و ڈپٹی سپیکر کیلئے ..
لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) پنجاب اسمبلی کے سپیکر او ڈپٹی سپیکر کیلئے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع ہو گئے، تحریک انصاف کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے سپیکر کیلئے چوہدری پرویز الہی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے چوہدری اقبال گجر اور میاں مجتبی نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جبکہ ڈپٹی سپیکر کیلئے تحریک انصاف کی جانب سے سردار دوست محمد مزاری نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ڈپٹی سپیکر کیلئے محمد وارث شاد اور رانا اعجاز احمد نون نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،کاغذات نامزدگی کیلئے پانچ بجے تک کا وقت ہے،کاغذات کی جانچ پرتال رات نو بجے تک مکمل کرکے حتمی لسٹ جاری کر دی جائیگی، جبکہ 16 اگست کو صبح نو بجے تک کاغذات واپس لئے جاسکتے ہیں ، اجلاس میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کا چناؤ کیا جائیگا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات