قومی اسمبلی کی ایک، پنجاب اسمبلی کی دو اور سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری

بدھ 15 اگست 2018 17:18

قومی اسمبلی کی ایک، پنجاب اسمبلی کی دو اور سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کی ایک، پنجاب اسمبلی کی دو اور سندھ اسمبلی کی ایک نشست پر کامیاب امیدواروں کے نوٹیفیکیشن جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے بدھ کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 76 سرگودھا V سے چوہدری فیصل فاروق چیمہ اور پی پی 177 قصور سے محمد ہاشم ڈوگر کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا جبکہ سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 48 میرپور خاص سے سید ذوالفقار علی شاہ کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا۔ سندھ سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 215 سانگھڑ سے نوید دھڑو کی کامیابی کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کیا گیا۔