Live Updates

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کون ہیں؟

نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے سیاسی کیرئیر پر رپورٹ پڑھئیے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 15 اگست 2018 17:15

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کون ہیں؟
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 اگست 2018ء) آج پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے نامزد اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔اسد قیصر اس سے پہلے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بھی رہ چکے ہیں۔نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا تعلق خیبرپختونخوا سے ہے۔اور وہ نومبر 1969 کو صوابی میں پیدا ہوئے۔اسد قیصر نے زمانہ طالب علمی میں ہی سیاست کے میدان میں قدم رکھ دئیے تھے۔

جب پاکستان تحریک انصاف نے ایک سیاسی جماعت بنائی تو اسد قیصر نے بھی 1996ء میں عمران خان کی جماعت پاکستان تحریک انصاف میں شولیت اختیار کی۔اس سے قبل اسد قیصر جماعت اسلامی اور شباب ملی پاکستان میں بھی مخلتف عہدوں پر خدمات سر انجام دیتے رہے۔جب اسد قیصر نے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی تو انہیں اس سال انہیں ضلعی صدر نامزد کیا گیا۔

(جاری ہے)

یہ عہدہ اسد قیصر نے 2011 تک برقرار رکھا۔

تاہم اسد قیصر کی نظریں صوبائی صدر کی نشست پر مرکوز تھیں۔2008ء میں عمران خان نے اسد قیصر کی خواہش پوری کر دی۔2013 کے انتخابات میں خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کی کامیابی کے بعد اسد قیصر صوبائی اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے۔حالیہ انتخابات میں اسد قیصر نے قومی اسمبلی کی نشست این اے 18 صوابی 1 اور خیبرپختونخوا اسمبلی کی نشست سے پی کے 44 صوابی سے کامیابی حاصل کی تھی۔

اسد قیصر کو پارٹی نےبطور اسپیکر قومی اسمبلی نامزد کیا تو انہوں نے اپنی صوبائی نشست چھوڑ دی۔آج اسپیکر قومی اسمبلی کے انتخابات کے لیے ووٹنگ ہوئی۔جس کے بعد اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور انہوں نے اپنے عہدے کا حلف بھی اٹھا لیا۔اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخاب میں 176 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی۔

ماضی میں اسد قیصر پر کرپشن کے الزامات بھی عائد کیے گئے ۔اسد قیصر پر 55 لوگوں کو میرٹ غیرقانونی بھرتی کرنے، تعمیراتی کاموں پر 30 فیصدکمیشن لینے کے علاوہ ہیروئن اسمگل کرنے والے ملزم کو بھی بھرتی کرنے کے الزامات عائد کیے گئے۔ان پر آمدنی سےزائد اثاثوں کا بھی الزام عاید تھا۔اسد قیصر کے اثاثوں کی مالیت 4 کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔اسدقیصر کے پاس 3کروڑ 50لاکھ 58ہزار روپے کی جائیداد ، 48لاکھ روپے کی سرمایہ کاری،ساڑھے آٹھ لاکھ روپے کی گاڑی ، 14لاکھ روپے نقد ، 18لاکھ 85ہزار563روپے بینک میں ہیں ، چار لاکھ کا فرنیچر بھی ہے ۔آج اسد قیصر نے بطور اسپیکر قومی اسمبلی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات