ملک اور عوام کیلئے قانون سازی میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ،ْسید خورشید شاہ

ذوالفقار بھٹو سے آج تک ہماری جمہوریت کے لیے قربانیاں رنگ لارہی ہیں ،ْ بلاول کی لیڈرشپ میں اپوزیشن کا مکمل کردار ادا کریں گے ،ْدعا حکومت اور پارلیمنٹ پانچ سال پورے کرے ،ْقومی اسمبلی میں اظہار خیال

بدھ 15 اگست 2018 17:50

ملک اور عوام کیلئے قانون سازی میں رکاوٹ نہیں بنیں گے ،ْسید خورشید شاہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ جو قانون سازی پاکستان اور عوام کیلئے ہوگی اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے اور بلاول کی لیڈرشپ میں اپوزیشن کا مکمل کردار ادا کریں گے ،ْدعا حکومت اور پارلیمنٹ پانچ سال پورے کرے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ اپنی پارٹی اور اس ایوان کی طرف سے اسپیکر قومی اسمبلی کو مبارکباد دیتا ہوں ،ْیہ پارلیمنٹ ملک کی خودمختار پارلیمنٹ ہے، فخر ہے میری پارٹی اور قائدین نے اسے قائم رکھنے کیلئے اپنی زندگیاں دے دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں بھی پارٹی اور اپوزیشن کی پوری کوشش ہوگی کہ اس کے وقار کو بحال رکھیں، اس ملک میں جمہوریت جو شہید بے نظیر کی شہادت کی وجہ سے نظر آتی ہے اس کو ضائع ہونے نہ دیں، یہ ہم پر لازم ہے کہ کس طرح سے پارلیمنٹ کی حاکمیت کو قائم رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ نے کہاکہ ماضی میں کوشش کی گئی کہ پارلیمنٹ اپنی مدت پوری نہ کرسکے لیکن کریڈٹ اس وقت کی اپوزیشن اور پارلیمنٹ کو جاتا ہے کہ وہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کو قائم رکھنے میں کامیاب رہی، آج بھی عہد کرتے ہیں کہ بھرپور کوشش ہوگی پاکستان اور آئین و قانون، عوام کے لیے جن کی امنگیں اس پارلیمنٹ پر ہے اور ہم لوگوں نے جو عوام سے وعدے کیے ہیں ان کو پورا کرنے میں کامیاب ہوں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ ذوالفقار بھٹو سے آج تک ہماری جمہوریت کے لیے قربانیاں رنگ لارہی ہیں، ہم نے جس تحمل کے ساتھ اپنی جمہوریت کو قائم رکھا، اس کے باوجود ہمت نہیں ہاری اور ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ آصف زرداری کی لیڈرشپ میں پانچ سال پورے کرکے تاریخ رقم کی۔انہوںنے کہاکہ امید ہے حکومت نے جو وعدے کیے پورے کرے گی، کوشش کریں گے اسے موقع دیں، جو قانون سازی پاکستان اور عوام کے لیے ہوگی اس میں رکاوٹ نہیں بنیں گے، بلاول کی لیڈرشپ میں اپوزیشن کا مکمل کردار ادا کریں گے۔