پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میںیوم آزادی کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد

بدھ 15 اگست 2018 18:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) یوم آزادی کی مناسبت سے پنجاب یونیورسٹی ہاسٹلز میں منعقدہ خصوصی تقاریب سے وائس چانسلر پروفیسرنیاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے طلبائو طالبات پر زور دیا کہ وہ اپنی بھرپور توجہ تعلیم پر مرکوز رکھیںاور اپنے عمل اور کردار سے پاکستان کے مہذب شہری بن کر ملک وقوم کی خدمت کریں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے طلبہ کو رہائش کی مزید سہولیات دینے کیلئے نئے ہاسٹلز تعمیرکرانے کا بھی اعلان کیا۔

وائس چانسلر نے بہترین تقاریب کے انعقاد پر گرلز ہاسٹلز نمبر 5اور9جبکہ بوائز ہاسٹلز نمبر1، 14اور9 1کے وارڈنز ، سپرنٹنڈنٹس اور ملازمین کی کاوشوں کو سراہا۔چیئرمین ہال کونسل پروفیسر ڈاکٹر عابد حسین چوہدری نے وائس چانسلر کا شکریہ اداکیا اور یوم آزادی کی تقریبات میں شرکت کرنے والے وارڈنز، سپرنٹنڈنٹس اور ملازمین کو مبارک باد پیش کی۔قبل ازیں جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا اور شرکاء میں مٹھائی تقسیم کی گئی۔