فلسطینی اتھارٹی کی فورسز کے مبینہ تشدد اور زہر دیئے جانے سے فلسطینی شہری کی ہلاکت ،عوام میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی

شہید فلسطینی کے نمازجنازہ میں فلسطینی اتھارٹی کیخلاف مردہ باد کے نعرے

بدھ 15 اگست 2018 18:09

نابلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام فورسز کے مبینہ تشدد اور زہر دیے جانے سے فلسطینی شہری کی ہلاکت پر رام اللہ اتھارٹی کے خلاف عوام میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کی زیرحراست حمد ابو حمادہ المعروف الزعبور کے نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

مظاہرین سخت مشتعل تھے اور انہوں نے فلسطینی اتھارٹی مردہ باد کے نعرے لگائے۔نابلس شہر کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد فلسطینی نوجوان کو سپرد خاک کردیا گیا۔ شہریوں نے جنازے کے جلوس کے دوران فلسطینی اتھارٹی کو الزعبور کے قتل کا ذمہ دار قرار دیا اور کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے جیلروں نے کئی روز تک الزعبور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے بعد اسے زہر دی گئی۔ حالت بگڑنے پرہسپتال منتقل کیا گیا اور یہ دعویٰ کیا گیا کہ نوجوان عارضہ قلب کے باعث جاں بحق ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :