آئی جی نیشنل ھائی ویز اینڈ موٹروے بابو صابو آفس میں بھی جشن آزادی کی تقریب

آئی جی نیشنل ھائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عامر زوالفقارخاں نے بابو صابو آفس لاھور میں پرچم کشائی کی،ے خانہ بدوش بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے

بدھ 15 اگست 2018 17:40

آئی جی نیشنل ھائی ویز اینڈ موٹروے بابو صابو آفس میں بھی جشن آزادی کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 اگست 2018ء) : :پاکستان کا 71 واں یوم آزادیقومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔14اگست کو ملک بھر میں مخلتف تقریبات کا آغاز کیا گیا۔ ہر محب وطن پاکستانی نے اپنے قومی انداز میں اس دن کو منایا، گھر، گھر جھنڈیاں لگائی گئیں ، گھروں اور بازاروں میں بھی سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا۔موٹرے وے پولیس نے بھی یوم آزادی کا خوب جشن منایا۔

آئی جی نیشنل ھائی ویز اینڈ موٹروے پولیس عامر زوالفقارخاں نے بابو صابو آفس لاھور میں پرچم کشائی کی اور ملک کی ترقی، امن اور خوشحالی کے لئے دعا کی۔ موٹروے پولیس کے چاقو چوبند دستے نے قومی پرچم کو سلامی دی۔ آئی جی موٹروے پولیس عامر زوالفقار خاں نے موٹروے پولیس کے افسران و ملازمیں کے ساتھ مل کر یوم آزادی کا کیک کاٹا۔

(جاری ہے)

پرچم کشائی کی تقریب میں خانہ بدوش بچوں نے شرکت بھی شرکت کی۔

آئی جی موٹروے پولیس عامر زوالفقار خاں نے خانہ بدوش بچوں میں تحائف بھی تقسیم کئے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بی لگائے۔یاد رہے یاد رہے پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں31 جبکہ صوبائی دارلحکومتوں کراچی،لاہور،کوئٹہ اور پشاور میں یوم آزادی کے دن کا آغاز 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔۔۔پاکستان کی اکہترویں یوم آزادی کے موقع پر آج دن کا آغاز سب سے پہلے پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔

محفوظ گیریزن میں اکیس توپوں کی سلامی کے موقع پر فضا جوانوں کے پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونچ اٹھی۔ اس کے بعد پاکستان کے دارالخلافہ اسلام آباد میں اکتیس توپوں کی سلامی دی گئی اور یوم آزادی کے دن کا آغاز کیا گیا۔ خیبر پختوںخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاورمیں بھی اکہترویں یوم آزادی کے موقع پر دن کا آغازاکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ ملیر کینٹ کراچی اور کوئٹہ کینٹ میں بھی21،21توپوں کی سلامی دی گئی۔ فوجی جوانوں نے نعرہ تکبیر اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کے نعروں سے لہو گرما دیا۔ یوم آزادی کے پر مسرت موقع پر کشمیری عوام کی طویل جدوجہد کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا ئیں بھی کی گئیں۔