آل پارٹیز کشمیر فریڈم فورم کے زیراہتمام بھمبر میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منایا گیا

بدھ 15 اگست 2018 18:17

بھمبر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) آل پارٹیز کشمیر فریڈم فورم کے زیراہتمام بھمبر میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طورپر منایا گیا ، کشمیر پریس کلب بھمبر سے لیکر یو این او کے دفتر تک ا حتجاجی ریلی نکالی گئی ، بھمبر کی فضا ء آزادی کے نعروں سے گونج اٹھی، یو این او کے مقامی مبصر کے دفتر کے باہر احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز کشمیر فریڈم فورم کے زیر اہتمام بھمبر میں بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، کشمیر یر یس کلب بھمبر سے یو این او کے دفتر تک ایک بڑی احتجاجی ریلی نکالی گئی ، ریلی کے شرکاء نے آزادی کے حق اور بھارت کے خلاف شدید نعرے بازی کی یو این او کے دفتر کے باہر ا حتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فریڈم فورم کے کوآرڈنیٹرچوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ، سنیئر نائب صدر ابو عمار شعیب ، جنرل سیکرٹری چوہدری محمد علی اختر ، چیئرمین اقبال انقلابی ، سیکرٹری مالیات چوہدری محمد اکرم پپو جٹ، صدر کشمیر پریس کلب چوہدری جمیل شفیع ، ڈاکٹر ریاض احمد مرزا نے کہا کہ بھارت دنیا کا سب سے بڑا دہشت گرد ملک ہے مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کو پامال کررہا ہے کشمیری عوام کو ان کا بنیادی حق حق خوداردیت دینے سے انکاری ہے اور کشمیر کی آزادی کی تحریک کو دبانے کیلئے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی افواج نے ظلم و ستم اور بربریت کا بازار گرم کررکھا ہے بھارت تمام تر مظالم کے باوجود کشمیریوں کی آزادی کی تحریک کو دبانہ سکا ہے اب ایک سازش کے تحت مقبوضہ کشمیر میں اسٹیٹ سبجیکٹ قانون میں تبدیلی کرکے کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتا ہے کشمیری کسی صورت اپنی قومی شناخت کو ختم نہیں ہونے دیں گے۔