چین اور یورپی ممالک کے درمیان تجارت میں 32.4 فیصد اضافہ

بدھ 15 اگست 2018 18:17

ارومچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) چین اور یورپی ممالک کے درمیان تجارت میں رواں سال کے ابتدائی سات ماہ کے دوران گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 32.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

(جاری ہے)

چینی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس عرصہ کے دوران چین اور یورپی ممالک کے درمیان چلنے والی 1320 مال بردار ٹرینیں چین کے خود مختار مسلم اکثریتی علاقے سنکیانگ کے العطا پاس سے گذریں جن کے ذریعے پانچ لاکھ 77 ہزار 600 ٹن سامان چین سے یورپی ممالک اور یورپی ممالک سے چین پہنچایا گیا۔

چین اور یورپی ممالک کے درمیان فیصد تجارت اسی راستے سے ہوتی ہے۔چینی کسٹمز حکام کے مطابق اس راستے سے بذریعہ ٹرین تجارت کا آغاز چین کے شہر چانگ چنگ اور جرمن شہر ڈوئز برگ کے درمیان مال بردار ٹرین سروس سے ہو ا تھا۔اس روٹ کے باعث یورپ اور چین کے درمیان مسافت 24 گھنٹے سے کم ہو کر 15 گھنٹے رہ گئی ہے۔یہ تجارتی راستہ چین کو یورپ کے 13 ممالک کے 36 شہروں سے ملاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :