انڈونیشیا نے امریکا اور ترکی کی تجارتی جنگ میں ترکی کی حمایت کا اعلان کر دیا

بدھ 15 اگست 2018 18:17

انڈونیشیا نے امریکا اور ترکی کی تجارتی جنگ میں ترکی کی حمایت کا اعلان ..
جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان کے بعد انڈونیشیا نے بھی امریکا اور ترکی کی تجارتی جنگ میں ترکی کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔انڈونیشیا کی علما کونسل کی خارجہ امور کمیٹی کے سربراہ محی الدین جنیدی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وہ امریکی تجارتی حملے کے جواب میں ترک صدر کے موقف کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکا کی طرف سے مسلم ممالک کو نشانہ بنانے اور خطے میں ترکی کا اثر و رسوخ کم کرنے کے اقداما ت اس بات کا تقاضا کرتے ہیں کہ مسلم ممالک کو باہمی تجارت کے لئے ڈالر کی بجائے اپنی کرنسی کا استعمال کرنا چاہیے۔

انہوں نے اقتصادی میدان میں ترکی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ترکی اپنی مضبوط معیشت کی بنیاد پر امریکی حملوں کے اثرات کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ ترکی اور امریکا کے درمیان کشیدگی کی وجوہات میں امریکی پاسٹر اینڈریو برنسن کی ترک حکام کے ہاتھوں دہشت گردی کے الزام میں گرفتاری سرفہرست ہے۔

متعلقہ عنوان :