وائس چانسلر یو ایچ ایس پروفیسر جاوید اکرم کا پنجاب رینجرز ٹیچنگ ہسپتال اور رہبر میڈیکل کالج کا دورہ

بدھ 15 اگست 2018 18:18

لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) وائس چانسلر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم نے گزشتہ روز پنجاب رینجرز ٹیچنگ ہسپتال اور رہبر میڈیکل کالج لاہور کا دورہ کیا، ایم ایس ہسپتال بریگیڈیئر مستحسن رضا خان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جاوید اکرم کو ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کے متعلق بریفنگ دی اور توسیعی منصوبوں کے متعلق آگاہ کیا، پروفیسر جاوید اکرم نے اس موقع پر ہسپتال کی ورکنگ کو سراہا اور یو ایچ ایس کی جانب سے ہر ممکن رہنمائی کی یقین دہانی بھی کروائی ، بعدازاں پروفیسر جاوید اکرم نے ہسپتال سے منسلک رہبر میڈیکل کالج کا بھی دورہ کیا جہاں پرنسپل پروفیسر سردار فخر امام نے ان سے ملاقات کی ، اس موقع پر وی سی یو ایچ ایس نے کہا کہ میڈیکل کے شعبے میں تربیت یافتہ فیکلٹی کا کردار کلیدی ہے، انہوں نے امید ظاہر کی کہ رہبر میڈیکل کالج کے طلبہ یونیورسٹی امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔

متعلقہ عنوان :