اوپن یونیورسٹی کی ورکشاپس طلبہ کی ذہنی استطاعت کو بڑھاتی ہے، پروفیسر ڈاکٹر شاہدصدیقی

بدھ 15 اگست 2018 18:18

لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہدصدیقی نے کہا ہے کہ موجودہ دور میں میڈیا واحد طاقت ہے جس کے سبب طلبہ کو معلومات کے حصول اور تعلیمی منازل طے کرنے کی معلومات میں گراں قدر اضافہ ہورہا ہے، تعلیم کو عام کرنے کے لیے میڈیا خصوصاً پرنٹ میڈیا اور الیکٹرنک میڈیا بہت ہی کارگرد ثابت ہوا ہے،وہ گزشتہ ر وزیہاں ایم ایس سی ماس کام ، ایم اے ہسٹری اور ایم ایس سی انوائر منٹل ڈیزائن ،( ایم ایس سی انوائر منٹل ڈیزائن) کی ورکشاپ جو ویڈیو لنک کے ذریعے ورکشاپس کے طلباء و طالبات سے خطاب کررہے تھے،کوالٹی ایجوکیشن اور تدریس کے معیار کا جائزہ لیتے ہوئے انہوں نے اس بات کو سراہا کہ ویڈیو کانفرنس کے اِس تدریسی عمل کے ذریعے بھی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں طلبہ کی تعداد میں خاطر خواہ اضافہ ہو ا ہے ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے ایم ایس سی ماس کام اور ایم اے ہسٹری کی ورکشاپس کے طلباء و طالبات سے سوالات و جواباب کا سیشن کیا اور طلباء و طالبات میں گھل مل گئے جسے طلبہ کی کثیر تعداد نے حد سراہا اور اس سے ان کے علم میں گراں قدر اضافہ ہوا، ورکشاپس کے طلبہ سے خطاب کرتے ہو ئے انہو ں نے طلبہ کو آگاہ کیا کہ وہ اپنے زورِ قلم کی حرمت کو برقرار رکھیں اور سچائی کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں، تقریب کے اختتام پر ریجنل ڈائریکٹر لاہور رسول بخش بہرام نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کا اتھاہ دل کی گہرائیوں سے شکریہ اداکیا کہ انہوں نے اپنے قیمتی لمحات میں سے اس تقریب کو رونق بخشی۔