پی ایچ اے ملتان نے ماڈل ٹائون سی بلاک پارک کی تعمیر مکمل کر لی

بدھ 15 اگست 2018 18:19

ملتان۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی ملتان نے ماڈل ٹائون سی بلاک پارک کی تعمیر مکمل کر لی ہے،اس ضمن میں پارک میں تمام سہولیات مہیا کر دی گئی ہیں،جن میں ڈسٹ بن،بینچز،جاگنگ ٹریک،واک وے،لائٹس،واٹر سپلائی شامل ہیں،پارک میں خوبصورت درخت درخت لگائے گئے ہیں،جن میں ما لسری،سید ھا اشو ک،نیم،بکا ئن، ٹرمینیلیا،ارجن اور سکھ چین ہیں،اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ عدنان بٹ نے کہا کہ ماڈل ٹائون پارک کمیونٹی کیلئے بہترین تفریحی سہولت ہے،ایسے پارکس سے ملحقہ علاقوں میں نفوذ پذیر عوام کیلئے صحت افزاء سرگرمیوں کو فروغ دینے کا بہترین ذریعہ ہیں،انہوں نے مزید کہا کہ پارک کی تعمیر کرنا چیلینج سے کم نا تھی،تعمیر سے قبل زمین پر کئی فٹ گہرے گڑھے موجود تھے،جن کی بھرائی میں کئی روز کی محنت شامل ہے،انجینئرنگ ونگ کے افسران کی شبانہ روز محنت سے اس جگہ کو بہترین صورت میں پارک کی شکل میں تبدیل کیا گیا ہے،شام کے اوقات میں عوام کا زبردست رش دیکھنے میں آتا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ نے کہا کہ پارکس عوام کے لئے ہوتے ہیں،ان کی حفاظت بھی عوام کی ذمہ داری ہے،پارک میں لگے درخت،گھاس اور دیگر سامان کی حفاظت ایک شہری کی اولین ترجیحات میں شامل ہونی چاہیے ،انہوں نے مزید کہا کہ رواں مالی سال میں بھی پی ایچ اے مزید پارکس تعمیر کرنے کیلئے کوشاںہے۔

متعلقہ عنوان :