چوہدری نثاراور عظمی زعیم قادری حلف اٹھانے کیلئے پنجاب اسمبلی نہ آئے

بدھ 15 اگست 2018 18:21

چوہدری نثاراور عظمی زعیم قادری حلف اٹھانے کیلئے پنجاب اسمبلی نہ آئے
لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے سینئر سیاستدان چوہدری نثار اور عظمی زعیم قادری پنجاب اسمبلی کی رکنیت کا حلف اٹھانے کیلئے پنجاب اسمبلی نہ آئے،چوہدری نثار عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی تمام نشستوں سے ہار گئے تھے تاہم انہوں نے صوبائی اسمبلی کی نشست سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ زعیم حسین قادری کی اہلیہ بھی حلف اٹھانے نہ آئیں۔