Live Updates

خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس،سپیکر اورڈپٹی منتخب

مشتاق احمد غنی81ووٹ لے کر خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکراورمحمودجان78 ووٹ لیکربھاری اکثریت سے ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے

بدھ 15 اگست 2018 19:05

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مشتاق احمد غنی81ووٹ لے کر خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکراورمحمودجان78 ووٹ لیکربھاری اکثریت سے ڈپٹی سپیکر منتخب ہوگئے۔ متحدہ اپوزیشن کی جانب سے سپیکرکے امیدوارلائق محمد اورڈپٹی سپیکرکے امیدوارجمشیدخان نے بالترتیب 27ووٹ اور30ووٹ حاصل کئے۔ سپیکرکے انتخابی عمل کااآغازپریزائیڈنگ آفیسر سرداراورنگزیب نلہوٹھہ کی صدارت میں ہوا آغازپردونوں امیدواروں کے تجویز کنندہ اورتائیدکنندہ کے نام پکارے گئے ہال کو خالی بیلٹ بکس دکھایاگیا جس کے بعد چترال کے حلقہ پی کے ون سے ہدایت الرحمن نے پہلاووٹ کاسٹ کیا ،انتخابی عمل کے آخرمیں ایم ایم اے کے اقلیتی رکن رنجیت سنگھ نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی کاعمل شروع ہوا ،گنتی کے بعد پریزائیڈنگ افیسر سرداراورنگزیب نے مشتاق غنی کو کامیاب قراردیا، انہوں نے 81اورمدمقابل لائق محمد نی27 ووٹ حاصل کئے، مشتاق غنی کوسپیکرکاخصوصی گائون پہنایاگیااورپریزائیڈنگ افیسر اورنگزیب نلہوٹھہ نے نئے سپیکرسے حلف لیا ،حلف اٹھانے کے بعد مشتاق غنی نے کہاکہ ایوان کو مل کر چلائینگے، جمہوریت کاحسن یہی ہے کہ اس میں اختلاف رائے کوجگہ دی جاسکتی ہے ، اس وقت ڈپٹی سپیکر کے انتخاب کامرحلہ باقی ہے جوان کی بنیادی ترجیح ہے۔

(جاری ہے)

اسکے بعد ڈپٹی سپیکر کیلئے پولنگ شروع ہوئی جس کے اختتام پر سپیکر مشتاق غنی نے نتائج کااعلان کردیا ،جس کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوارمحمودجان نے 78ووٹ جبکہ انکے مدمقابل امیدوار جمشید خان نی30 ووٹ حاصل کئے، ڈپٹی سپیکرمنتخب ہونے پر سپیکر مشتاق غنی نے محمودجان سے حلف لیا۔واضح رہے کہ خیبرپختونخوااسمبلی میں سپیکر کے انتخاب کیلئی108اراکین نے اپناحق رائے دہی استعمال کیا جس میں سے کوئی ووٹ مستردنہیں ہوا ،آزادامیدوار محمددیدار اور پی پی کی نگہت اورکزئی نے سپیکرصوبائی اسمبلی کیلئے ووٹ کاسٹ نہیں کیاجبکہ ڈپٹی سپیکرشپ کیلئے کل109ووٹ کاسٹ ہوئے جن میں سے ایک مستردہوا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات