کراچی ،گرین پاکستان مہم کے تحت ٹریفک پولیس شہریوں کو پودے اور تحفے تقسیم کرے گی

شجر کاری مہم کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کراچی ساوتھ کی جانب سے عام شہریوں کو شریک کیا جا رہا ہے،ڈی ایس پی کلفٹن

بدھ 15 اگست 2018 19:23

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) گرین پاکستان مہم کے تحت ٹریفک پولیس کل کلفٹن میں شہریوں کو پودے اور تحائف تقسیم کرے گی۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی ٹریفک کلفٹن طاہر خان کے مطابق آئی جی سندھ کی جانب سے شروع کی گئی شجر کاری مہم کے سلسلے میں ٹریفک پولیس کراچی ساوتھ کی جانب سے عام شہریوں کو شریک کیا جا رہا ہے جس کیلئے کلفٹن میں دو تلوار چوک پر ڈی آئی جی ٹریفک احمد اسحاق جہانگیر اور دیگر اہم شخصیات شہریوں کو نیم، پیپل، موری ناگا اور دیگر مفید پودے شہریوں میں تقسیم کریں گے۔

اس موقع پر بچوں میں تحائف بھی دیئے جائیں گے۔ سیکشن افسر کلفٹن مظہر حسین کے مطابق اس وقت تک مختلف اقسام کے دو ہزار پودوں کا انتظام کرلیا گیا ہے۔اس موقع پر شہریوں میں ٹریفک قوانین کا شعور اجاگر کرنے کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔