ہنگو،جشن آزادی کرکٹ فائنل ٹل الیون نے جیت لیا

بدھ 15 اگست 2018 19:27

ہنگو،جشن آزادی کرکٹ فائنل ٹل الیون نے جیت لیا
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) جشن آزادی کرکٹ فائنل ٹل الیون نے جیت لیا۔ٹل کینٹ میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ کرکٹ ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی ٹل سکاؤٹس کمانڈنٹ کرنل مبشر ندیم تھے۔فائنل ٹل الیون اور وزیران زلمی کلب کے مابین کھیلا گیا۔ جسمیں ٹل الیون نے 81 رنز سے جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔میچ کے اختتام پر ٹل سکاؤٹس کی جانب سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا تھا جسمیں لیفٹنینٹ کرنل عدنان بن طاہر,میجر فیصل,صوبیدار میجر نیک رحمت,زرشیدخان اور عمائدین علاقہ سمیت سکولوں کے بچوں اور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمانڈنٹ مبشرندیم نے کہا کہ 71 سال پہلے جن لوگوں بزرگوں اور جوانوں نے قیام پاکستان کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کئے تھے آج ہمیں ان قربانیوں کو راحت بخشنے کیلئے ہر محاذ پر اپنا مثبت کردارادا کرنا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضرب عضب کے بعد اس خطے کے عوام ایک بار پھر امن کی طرف گامزن ہیں۔ انہوں نے امن کی بحالی میں پختون قوم کے بے لوث خدمات کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔

تقریب سے مختلف سکولوں کے بچوں نے ملک خداداد سے محبت میں ملی نغمے،خاکے اور نظمیں پیش کئے۔ تقریب سے ملک جمیل خان اور دیگر مشران علاقہ نے خطاب کرتے ہوئے سیکورٹی اداروں بالخصوص ٹل سکاؤٹس کے جوانوں کے کردار پر موثر روشنی ڈالیں اور کہا کہ ٹل قوم امن و امان کی فضا قائم رکھنے میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں ۔تقریب کے آخر میں بہترین پرفارمنس اور کھلاڑیوں میں کمانڈنٹ ٹل سکاؤٹس مبشرندیم اور لیفٹنٹ کرنل عدنان نے ٹرافی اور نقدانعامات تقسیم کئے۔