بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200روپے سستاہوگیا

بدھ 15 اگست 2018 19:27

بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200روپے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میںمزید13ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںمقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا200روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں13ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1198ڈالرسے گھٹ کر1185ڈالرہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں200روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں172روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت54650روپے سے گھٹ کر54450روپے اور دس گرام سونے کی قیمت46854روپے سے گھٹ کر46682روپے ہوگئی۔بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں10روپے اوردس گرام قیمت میں8.58روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ قیمت770روپے سے گھٹ کر730روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت634.43روپے سے گھٹ کر625.85روپے ہوگئی۔