ٹی سی ایف کے تحت سر علامہ اقبال ’’وژن انویلڈ‘‘ کتاب کی تقریب رونمائی

بدھ 15 اگست 2018 19:27

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) کافی ٹیبل کتاب بعنوان ’’وژن انویلڈ، ورلڈ ویو آف علامہ اقبال‘‘ کی تقریب رونمائی انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹکچرمیں ہوئی۔ تقریب میں کراچی کی سماجی، ادبی اور فن و ثقافت سے دلچسپی رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کتاب کی اشاعت کا خصوصی پروجیکٹ سپورٹرز آف دی سٹیزن فائونڈیشن(ایس ٹی سی ایف) نے اپنے ذمہ لیا تاکہ شاعر مشرق اور مفکر علامہ اقبال کے انقلابی کلمات کو کتابی شکل میں پیش کیا جا سکے جو سٹیزن فائونڈیشن کے مشن پاکستان میں تعلیم کو عام کرنے کی عکاسی کرتا ہے۔

اس کتاب کی فروخت سے حاصل ہونے والی تمام رقم ٹی سی ایف کے فنڈ میں جائے گی جس سے غریب اور متوسط علاقوں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کی خاص بات ارشد محمود اور خرم علی شفیق کے درمیان اقبال کے منتخب اشعار کی تکرارتھی جس کے بعد اس شاعری پر غزل پیش کی گئی۔تقریب رونمائی کے موقع پرایس ٹی سی ایف کی ممبر آمنہ زاہد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بطور تعلیم کے حامی کے ہماری خاص دلچسپی علامہ اقبال کی ادبی خدمات میں ہے۔

ہمارا ماننا ہے کہ علم کے ذریعے صحیح معنوں میں دل و دماغ کو روشن کردینے کا اصل جوہر علامہ اقبال کے دل کے انتہائی قریب تھاجو ان کے الفاظوں میں نظر آتا تھا، یہی وجہ ہے کہ ہم نے ان کے منتخب اشعار کو جمع کیا ہے جو نئی نسل کو متاثر کرنے اور انقلابی سوچ پیدا کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ ساتھ ہی اس کتاب کو ٹی سی ایف کی جانب سے وقف کی گئی ہے تاکہ تعلیم عام کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کیا جاسکے۔

ایس ٹی سی ایف ، ٹی سی ایف رضاکاروں کے بھرپور عظم کا مظہر ہے جن کا مقصد اپنی تمام قوت و توانائی پاکستان میں تعلیم عام کرنے پر صرف ہوتی ہے۔ یہ پروجیکٹ انہی کا تصور تھا کہ علامہ اقبال کی شاعری پر ایک کتاب شائع کی جائے، جس کے لئے علامہ اقبال کی زندگی پر بے شمار کام کرنے والے خرم علی شفیق کو منتخب کیا گیا جو اس پروجیکٹ کی سربراہی کررہے ہیں۔

اس کافی ٹیبل کتاب کا مقصد اقبال کی ماضی میں بھلادینے والے خوبصورت اشعار جو موجودہ وقت کی اشد ضرورت ہے ان کو عوام کے سامنے پیش کرنا ہے۔ کتاب کی لو’’عالم نو ہے ابھی پردئہ تقدیر میں، میری نگاہوں میں ہے اس کی سہر بے حجاب۔‘‘ سے اس میں جمع کی گئی محبت اور محنت کا اظہار نمایا ہے جس کا مطلب نئی دنیا تقدیر کے پردے کے پیجھے چھپی ہے، جبکہ اس کا ظہور ایک مقصد ہے۔

ہم خرم کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے علامہ اقبال کی انقلابی اشعار اس کتاب میں جمع کئے ہیں، جنہوں نے کتاب کا ڈیزائن، علامات کو یکجا کرکے ایک خوبصورت کتاب مرتب کی ہے ، اس کے علاوہ آمنہ زبیری کی حسین تصاویر نے کتاب کے پڑھنے والے کو اور سحر میں مبتلا کر دیتی ہے۔کتاب کے ہر شعر کو بہت ہی باریک بینی سے انگریزی زبان میں ترجمہ کیا گیا ہے جس سے نئی نسل کو ان اشعار کو سمجھنے میں کوئی دقعت نہ ہو۔ کتاب کو بذریعہ یاویو ویب سائٹ بھی آرڈر کیا جاسکتا ہے۔