Live Updates

تحریک انصاف نے ہمیشہ نوجوانوں کوآگے لانے میں اہم کرداراداکیاہے، عمران اسماعیل

عمیرعلی انجم ہمااراثاثہ ہیں، اگرنئی نسل کوہم نے تھام لیاتوآنے والے وقتوں میں پاکستان سے بہت اہم نام مختلف شعبوں میں سامنے آئیں گے،معروف نوجوان شاعروصحافی سے ملاقات پربات چیت

بدھ 15 اگست 2018 19:30

تحریک انصاف نے ہمیشہ نوجوانوں کوآگے لانے میں اہم کرداراداکیاہے، عمران ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2018ء) نامزدگورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے ہمیشہ نوجوانوں کوآگے لانے میں اہم کرداراداکیاہے اس ملک کے نوجوانوں میں بہت ٹیلنٹ ہے تاہم مواقع میسرنہیں آئے پی ٹی آئی نوجوانوں کوپلیٹ فارم فراہم کرے گی۔

(جاری ہے)

ان کاکہناتھاکہ پاکستان میں ایسی شخصیات نے جنم لیاہے جوپوری دنیامیں اپنے ملک کی شناخت بن گئے معروف نوجوان شاعرعمیرعلی انجم نے جس طرح انتھک محنت سے پاکستان سمیت دنیابھرمیں اپنے اشعارسے ملک کانام روشن کیاہے اس پرعمیرعلی انجم مبارکبادکے مستحق ہیں ان کے لکھے ہوئے گیت آج پوری دنیامیں سننے والوں کے کانوں میں رس گھول رہے ہیں۔

نامزدگورنرعمران اسماعیل نے مزیدکہاکہ عمیرعلی انجم ہمیشہ چھوٹے بھائیوں کی طرح شانہ بشانہ اپنی خدمات انجام دیتے رہے ہیں اوریہ اس ملک کااہم ترین اثاثہ ہیں انکاکہناتھاکہ اگرنئی نسل کوہم نے تھام لیاتوآنے والے وقتوں میں پاکستان سے بہت اہم نام مختلف شعبوں میں سامنے آئیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات