پولیس نے 6 جواری گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم بر آ مد کر لی

بدھ 15 اگست 2018 19:33

پولیس نے 6 جواری گرفتار کر کے دائو پر لگی رقم بر آ مد کر لی
سرگودھا۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) پولیس کینٹ نے کارروائی کرتے ہوئے چھ ملزمان جواء کھیلتے ہو ئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیے ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرسرگودہامحمد حسن رضا خان کی ہدایت پر تھانہ پولیس کینٹ نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے میلہ منڈی گراؤنڈ میں چھاپہ مار کرچھ مختلف علاقوں کے رہائشی ملزمان ممتاز، شبیر، جاوید اقبال، غلام رضا ، شہزاد اور محمد عدنان کو بذریعہ تاش جواء کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے داؤ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم برآمد کر لی، پولیس نے گرفتارملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔

متعلقہ عنوان :