ٹریفک پولیس نے یوم آزادی پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے بہترین اقدامات کئے،لاہور چیمبر

بدھ 15 اگست 2018 19:33

ٹریفک پولیس نے یوم آزادی پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے بہترین ..
لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ملک طاہر جاوید، سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید اور نائب صدر ذیشان خلیل نے یوم آزادی پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے محکمہ ٹریفک پولیس کے بہترین اقدامات کو سراہا ہے، چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن لیاقت علی ملک کے نام پیغام میں لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے کہا کہ اگرچہ بھاری ٹریفک کو رواں دواں رکھنا ایک بہت مشکل کام تھا لیکن ٹریفک پولیس نے یہ فریضہ بڑے احسن طریقے سے سرانجام دیا جس پر وہ خراجِ تحسین کی مستحق ہے، انہوں نے کہا کہ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریاور محکمہ ٹریفک پولیس کے درمیان انتہائی گہرے اور دوستانہ تعلقات ہیں جنہیں مزید مضبوط کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹریفک پولیس کا کردار بہت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ ٹریفک کا منظم نظام دنیا بھر کو معاشرے کی بہترین تصویر دکھاتا ہے۔