پاکستان اور بھارت اپنے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں،شاہد آفریدی

بدھ 15 اگست 2018 19:33

پاکستان اور بھارت اپنے مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں،شاہد آفریدی
لاہور۔15 اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2018ء) سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹنگ تعلقات کو بہتر بنانے کیلئے بھارتیوں کو خصوصی ٹویٹر پیغام دیدیا ،بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے امید ظاہر کی کہ اس سال دونوں ملک اپنے اپنے مسائل کو حل کرنے کی کوشش کریں،شاہد آفریدی نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں امید کرتا ہوں اس سال پاکستان اور بھارت دونوں اپنے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات کریں، جس سے یہ خطہ ایک بہتر، پرامن اور خوشحال مقام بن جائے تاکہ دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ میچز کا انعقاد ہوسکے۔