فلپائن پولیس اور باغیوں کے درمیان جھڑپ7باغی ہلاک متعدد زخمی

بدھ 15 اگست 2018 19:41

منیلا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) فلپائن میں پولیس اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں سات مشتبہ باغی ہلاک ہوگئے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ صوبہ انتیق میں پولیس اور باغیوں کے درمیان اس وقت جھڑپ ہوئی جب باغیوں کے ایک گروپ نے پولیس ٹیم پر اچانک دھاوا بولتے ہوئے فائرنگ شروع کردی جسکے نتیجے میں سات مشتبہ باغی ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جھڑپ ڈیڑہ گھنٹے تک جاری رہی

متعلقہ عنوان :