گذشتہ مالی سال کے دوران زرعی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 38 فیصد اضافہ

زرعی قر ضہ حاصل کرنیوالے صارفین کی تعداد 37 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر گئی ، رپورٹ

بدھ 15 اگست 2018 19:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) گذشتہ مالی سال 2017-18ئ کے دوران زرعی شعبہ کو قرضوں کی فراہمی میں 38 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور دوران سال شعبہ کو 972.6 ارب روپے کے قرضہ جات جاری کئے گئے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق مالی سال 2016-17ئ کے دوران زرعی شعبہ کو مقررہ ہدف کے 97 فیصد کے مساوی قرضے جاری کئے گئے تھے۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال 2018-19ئ کیلئے شعبہ کے قرضوں کا ہدف 1250 ارب روپے مختص کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق گذشتہ پانچ سال میں مالی سال 2013ئ تا 2018ئ کے دوران زرعی شعبہ کو فراہم کردہ قرضوں میں سالانہ اوسطاً 19.4 فیصد کا اضافہ ہوا ہے جبکہ قرضوں کی فراہمی میں تقریباً 3 گنا اضافہ ہوا ہے اور مالی سال 2013ئ کے دوران زرعی شعبہ کو فراہم کردہ قرضہ جات 336 ارب روپے رہے تھے جو5سال کے دوران 972.6 ارب روپے تک بڑھ گئے ہیں جبکہ زرعی شعبہ سے منسلک قرض حاصل کرنے والے صارفین کی تعداد 37 لاکھ 20 ہزار سے تجاوز کر چکی ہی

متعلقہ عنوان :