جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 31 فیصد کمی

کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 9.72 روپے فی حصص تک کم ہو گئی

بدھ 15 اگست 2018 19:41

جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 31 فیصد کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) مالی سال 2018ئ کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران جنرل ٹائر اینڈ ربڑ کمپنی (جی ٹی وائی آر) کے بعداز ٹیکس منافع میں 31 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2018ئ میں جولائی تا مارچ کے دوران کمپنی کا بعداز ٹیکس منافع 580.7 ملین روپے تک کم ہو گیا جبکہ مالی سال 2017ئ کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی کا خالص منافع 838 ملین روپے ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اس طرح کمپنی کے بعداز ٹیکس منافع میں 31 فیصد کی کمی سے کمپنی کی فی حصص آمدن بھی 14.02 روپے کے مقابلہ میں 9.72 روپے فی حصص تک کم ہو گئی ہی

متعلقہ عنوان :