بجلی پیدا کر نیوالی مشینری کی درآمدات میں 37.95 فیصد کمی ،ادارہ شماریا ت پاکستان

بدھ 15 اگست 2018 19:41

بجلی پیدا کر نیوالی مشینری کی درآمدات میں 37.95 فیصد کمی ،ادارہ شماریا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) جون 2018ئ کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی ملکی درآمدات میں 37.95 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جون 2018ئ کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات 21.8 ارب روپے تک کم ہو گئیں جبکہ مئی 2018ئ کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی درآمدات 35.14 ارب روپے ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اس طرح مئی 2018ئ کے مقابلہ میں جون 2018ئ کے دوران بجلی پیدا کرنے والی مشینری کی قومی درآمدات میں 13.34 ارب روپے یعنی 37.95 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :