مزدے کو تیز رفتار شہ زور ڈالے کی ٹکر‘دو افردا موقع پر جاں بحق

بدھ 15 اگست 2018 19:57

مزدے کو تیز رفتار شہ زور ڈالے کی ٹکر‘دو افردا موقع پر جاں بحق
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) سڑک کنارے کھڑے خراب مزدے کو تیز رفتار شہ زور ڈالے کی ٹکر‘دو افردا موقع پر جاں بحق ‘ایک زخمی ‘بتایا گیا ہے کہ اڈا بلوچنی کے قریب ابراہیم فائبر روڈ پر مزدا خراب ہونے پر بد قسمت افراد اسے سڑک کنارے کھڑا کرکے ٹھیک کرنے میں مصروف تھے کہ اچانک ایک تیز رفتار بے قابو شہ زور ڈالہ آ ٹکرایا جس کے نتیجہ میں چک نمبر 629ج ب جڑانوالہ کا رہائشی بتیس سالہ سیف اللہ ولد محمد حسین اور ایک نامعلوم شخص موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ سانگلہ ہل کا رہائشی پچیس سالہ امداد علی ولد غلام حسین زخمی ہو گیا جسے ریسکیو عملہ نے طبی امداد دی ‘ڈالہ ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ‘پولیس مصروف تفتیش ہے ۔

متعلقہ عنوان :