سیکورٹی ادارے لیگی کارکنوں کو چکمہ دینے میں کامیاب

نوازشریف کو احتساب عدا لت میں بکتر بند گاڑی کی بجائے سیاہ رنگ کی لینڈ کروزر میں لایا گیا

بدھ 15 اگست 2018 20:09

سیکورٹی ادارے لیگی کارکنوں کو چکمہ دینے میں کامیاب
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) میاں نوازشریف کو احتساب عدالت میں بکتر بند گاڑی کی بجائے سیاہ رنگ کی لینڈ کروزر میں لایا گیا،سیکورٹی ادارے لیگی کارکنوں کو چکمہ دینے میں کامیاب،نوازشریف کو سخت سیکورٹی میں اڈیالہ جیل سے جب احتساب عدالت لایا گیا تولیگی کارکنان عدالت کے پچھلے دروازے کی جانب بھاگے اور وہ نوازشریف کے سیکورٹی قافلے میں موجود بکتر بند گاڑی پر چڑھ دوڑے اتنی دیر میں سیکورٹی انتظامیہ سیاہ لینڈ کروزر میں انہیں عدالت کے سامنے کے داخلی دروازے سے عدالت کے اندر لے جانے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

عدالت میں کسی بھی لیگی کارکنان کو اندر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔ممبر قومی اسمبلی اور کارکنان باہر دھوپ میں کھڑے رہے اور نعرے بازی کرتے رہے۔عدالت کے اندر میاں شہبازشریف، خواجہ آصف،سینیٹر چوہدری تنویر،ڈاکٹر آصف کرمانی،سینیٹر سعدیہ عباسی اور سینیٹر مشاہد حسین سید کو جانے کی اجازت دی گئی۔