بے شمار فوائد کی وجہ سے سویا بین زیادہ اہمیت اختیار کرگئی ہے،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب فیصل آباد

بدھ 15 اگست 2018 20:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب ریسرچ انفارمیشن یونٹ فیصل آباد نے کہا ہے کہسویا بین کا شمار قدیم فصلوں گندم ،چاول اور جو وغیرہ میں ہوتا ہے۔ اپنے بے شمار فوائد کی وجہ سے سویا بین زیادہ اہمیت اختیار کرگئی ہے۔ سویابین کے بیج میں 20سے 22فیصد خوردنی تیل اور 40فیصد پروٹین پائی جاتی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ سویابین پھلی دار فصلوں کے گروپ سے تعلق رکھتی ہے جو ہوا کی نائٹروجن کو اپنی جڑوں سے منسلک کھیتوں میں موجود مفید بیکیٹریا کے ذریعے محفوظ کرکے نہ صرف پودے کی ضرورت کو پورا کرتی ہے بلکہ اضافی نائٹروجن کو زمین میں شامل کرکے زمین کی زرخیزی بھی بڑھاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سویابین کی کاشت کے لیے میرا زمین جس میں پانی کا نکاس ہو موزوں ہے۔

(جاری ہے)

زمین کو دو سے تین دفعہ ہل چلا کر اور سہاگہ دے کر تیار کریں انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ محکمہ کی منظور شدہ زیادہ پیداوار دینے والی قسم فیصل سویا بین کاشت کریں۔ سویا بین کو تر وتر میں کاشت کریں اور قطاروں کا درمیانی فاصلہ 30سے 45سینٹی میٹر رکھیں ۔شرح بیج 30سے 35کلوگرام فی ایکڑ رکھیں اور بیج کو پھپھوند کش زہر لگا کر کاشت کریں۔ ا نہوں نے مزید بتایا کہ سویابین کی فصل کے لیے ایک بوری یوریا اور ایک سے ڈیڑھ بوری ڈی اے پی کھاد استعمال کریں ۔ فاسفورس کی پوری مقدار اور آدھی بوری یوریا بوائی کے وقت اور آدھی بوری یوریا فصل میں پھول آنے پر ڈالیں

متعلقہ عنوان :