ہول سیل مارکیٹنگ میں نیلامی کے ریکارڈ کیلئے سخت نگرانی کے جامع نظام کو تشکیل دینے کا فیصلہ

بدھ 15 اگست 2018 20:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) زرعی منڈیوں میں ہول سیل مارکیٹنگ میں نیلامی کے ریکارڈ کیلئے سخت نگرانی کے جامع نظام کو تشکیل دینے کا فیصلہ ، اس سلسلہ میں محکمہ زراعت پنجاب کی جانب سے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو تحریر طور پر اگاہ کردیا گیا جس میں کہا گیا ہ زرعی منڈیوں و غلہ منڈیوں میں تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے اور کرپشن کا خاتمہ کرکے قومی آمدن میں اضافہ کیا جائے آن لائن کے مطابق اسپشل سیکرٹری زراعت ( مارکیٹنگ) احسان بھٹہ نے زرعی منڈیوں کی ماہانہ کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہدایت کی کہ ہول سیل مارکیٹ کیلئے ایک جامع پلان بنائے تاکہ زرعی منڈیوں کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔

زرعی منڈیوں میںمڈل مین کے کردار کو محدود کرنے پر بھی غور کیا گیا۔

(جاری ہے)

اسپشل سیکرٹری مارکیٹنگ نے یہ بھی بتایا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے کہ زرعی منڈیوں و غلہ منڈیوں میں تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے اور کرپشن کا خاتمہ کرکے قومی آمدن میں اضافہ کیا جائے۔انھوں نے مزید کہا کہ زرعی منڈیوں کی صفائی ستھرائی پر خاص توجہ دی جائے اور شہریوں کو گرد وغبار و تعفن سے پاک سبزیاں و پھل مہیا کئے جائیں۔

اسپشل سیکرٹری زراعت نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی منڈیوں کے نظام میں بہتری کیلئے جلد نیا قانون متعارف کروایا جائے گا تاکہ صارفین کو بہتر اور سستی اشیائے ضروریہ دستیاب ہوں گی اور مڈل مین کے کردار کو محدود کیا جائے گا۔اجلاس کے دوران ایکسڑا اسسٹنٹ ڈائریکڑز زراعت گوجرنوالا،ڈی جی خان،رحیم یار خان،ملتان،روالپنڈی،سرگودھا،فیصل آباد،لاہور اور ساہیوال نے اپنی کارکردگی سے شرکاء کو آگاہ کیا اور درپیش مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا۔اس موقع پر زرعی منڈیوں کے نظام میں بہتری لانے کیلئے ڈویژنل ہیڈز نے پرفارمنس کنٹریکٹ پر دستخط کئی