لاہور، غیر ملکی مساج سینٹر سے 35 سالہ چینی باشندہ مردہ حالت میں پایا گیا

بدھ 15 اگست 2018 20:19

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ڈیفنس بی کے فیز 5 میں واقع ایک غیر ملکی مساج سینٹر سے 35 سالہ چینی باشندہ مردہ حالت میں پایا گیا ہے پولیس نے چینی باشندے کی لاش قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا دی ہے پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے چینی باشندے وائی او کی کی لاش کے قریب شراب کی بوتل اور دیگر اشیاء پائی گئی ہیں وائی اوکی کو قتل کیاگیا یا اس کی ہلاکت طبی ہوئی ہے اس بات کا فیصلہ چینی باشندے کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کی وصولی کے بعدفیصلہ سامنے آئیگا جس کی روشنی میں باقاعدہ تفتیش شروع کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :