ضلع ناظم پشاور کامیٹرک امتحانات میں کے دو پوزیشن ہولڈرز کیلئی35 ہزارروپے انعام کا اعلان

بدھ 15 اگست 2018 20:36

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت اجلاس‘ میٹرک کے امتحانات میں سرکاری سکولوں کے ٹاپ پوزیشن ہولڈر زدو ‘ دو طلبہ کے نام فائنل ‘ان طلبہ کو فی طلبہ 35 ہزار روپے نقد انعام دیاجائیگا‘ نقد انعامات دینے کا فیصلہ طلبہ میں مقابلے کا رجحان پیداکرنا اور انکی حوصلہ افزائی کرنا ہے تفصیلات کے مطابق ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی زیر صدارت گذشتہ روز اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹر کوارڈنیشن صاحبزادہ محمد طارق‘ ای ڈی ا و میل اور فیمیل اور دیگر نے شرکت کی اجلاس میں ضلع ناظم پشاورمحمدعاصم خان کی ہدایات کے مطابق ای ڈی او زنے میٹرک میں سرکار ی سکولوں کو ٹاپ کرنے والے 200 طلباء و طالبات کے ناموں کی فہرست ضلعی حکومت کے حوالے کی ‘ ان میں 190 طلبہ کو جنہوں نے سرکاری سکولوں کے میٹرک کے امتحان میں اپنی اپنی سکولوں کو ٹاپ کیا ہے انکو ضلعی حکومت کی جانب سے 35,35 ہز ار روپے کے نقد انعامات دئیے جائینگے ‘اسکے علاوہ ای ڈی اوز نے پشاور بورڈ کے ٹاپ ٹین طلبہ و طالبات کے نام بھی ضلعی حکومت کے حوالے کردئیے ‘ ان طلباء و طالبا ت کو ضلعی حکومت کی جانب سے لیپ ٹاپ انعامات کے طور پر دئیے جا ئینگے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگلے ہفتے اس سلسلے میں نشترہال پشاور میں پروگرام منعقد کیاجائیگا جس کے مہمان خصوصی نومنتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا ہونگے جبکہ نئے وزیر تعلیم ‘ ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بھی مدعو کیاجائیگا ‘ ضلع ناظم نے ڈائریکٹر کوارڈنیشن صاحبزادہ محمد طارق کو تیاریوں کو حتمی شکل دینے کے احکامات جاری کر تے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ا س ضمن میں ضلع ناظم پشاورمحمد عاصم خان کا کہنا تھا کہ طلبہ میں نقد انعاما ت اور لیپ ٹاپ کی تقسیم ان میں مقابلے کا رجحان پیداکرنا اور انکی حوصلہ افزائی ہے انہوں نے گذشتہ سال طلبہ میں لیپ ٹاپ کی تقسیم کو کامیاب تجربہ قرار دیتے ہوئے ہر سال طلبہ کو لیپ ٹاپ اورنقد انعامات دینے کا بھی اعلان کیا

متعلقہ عنوان :