پھلروان، ناجائز اسلحہ رکھنے پر5افراد گرفتار

بدھ 15 اگست 2018 20:36

پھلروان، ناجائز اسلحہ رکھنے پر5افراد گرفتار
پھلروان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) پھلروان پولیس کی ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کیخلاف کامیاب کارروائی 5گرفتار ، کلاشنکوف و 4پسٹل برآمد۔

(جاری ہے)

انچارج تھانہ پھلروان انسپکٹر محمد ایوب نے دوران چیکنگ چک نمبر7ایم ایم فلائی اوور کے قریب عمران نعیم ساکن چک نمبر6ایم ایم کے قبضہ سے ایک عدد کلاشنکوف بمعہ 206گولیاں جبکہ ان کی معیت میں ذیل افسران ارشد علی ، مظفر نون، سالح محمد نے مختلف مقامات سے 4ملزمان طاہر محمود، سدھیر، ندیم اور نعیم کی نشاندہی و تلاشی پر قبضہ سے 4عدد پسٹل 30بور اسلحہ ناجائز برآمد کر کے ان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے ہیں۔

انچارج تھانہ پھلروان انسپکٹر محمد ایوب نے کہاہے کہ قانون کی عملداری میں کوئی رکاوٹ برداشت نہیں کی جائیگی اور کسی بھی قانون شکن کو کھل کھیلنے کا موقع نہیں دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :