افغانستان ،طالبان کے حملے ،40سیکیورٹی اہلکار ہلاک ،متعدد زخمی

بدھ 15 اگست 2018 20:36

کابل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) افغانستان میں طالبان کے حملوں میں چالیس سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی افغان صوبے بغلان میں طالبان عسکریت پسندوں نے متعدد چیک پوسٹوں پر حملے کیے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے ان حملوں میں چالیس افغان فوجی اور پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والا فوجی مرکز اور پولیس کی تین چوکیاں بغلان کے مرکزی علاقے میں واقع ہیں۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں کی ہلاکتیں بہت زیادہ ہیں جب کہ صرف اکتیس فوجیوں کو حملے میں ہلاک کیا گیا