خوراک و ادویات کی شدیدقلت ،2.3ملین کے قریب وینزویلن باشندے نقل مکانی کرگئے

بدھ 15 اگست 2018 20:36

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) 2.3ملین کے قریب وینزویلن باشندے بحران زدہ ملک سے نقل مکانی کرگئے ہیں ،جس میں زیادہ ترخوراک کی قلت ادویات کی شدیدکمی کے باعث ہزاروں کی تعدادمیں لوگوں کی جانوں کوخطرہ ہے ،یہ بات اقوام متحدہ کے ترجمان نے گزشتہ روزکہی۔ وینزویلن باشندے کولمبیا،ایکواڈور،پیرواوربرازیل نقل مکانی کرچکے ہیں ۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈیوجیرک کاکہناہے کہ لوگوںنے ملک چھوڑنے کی بڑی وجہ خوراک کی قلت بتائی ہے ،1.3ملین کے قریب وینزویلن باشندوں کوغذائی قلت کاسامناہے ،انہوںنے اقوام متحدہ کے انسانی ہمدردی کی بنیادوںپرحکام کاحوالہ دیتے ہوئے کہاکہ ادویات اوردیگرادویاتی سازوسازوسامان کی شدیدقلت کے باعث ہسپتالوں کی صورتحال تیزی سے خراب ہوچکی ہے ۔ ایک لاکھ وینزویلن باشندوں میں ضروری طبی امدادتک رسائی کے فقدان کی وجہ سے ایچ آئی وی ایڈزکاخطرہ ہے۔

متعلقہ عنوان :