ایتھوپیا، وزیر اعظم کی ریلی پر گرینیڈ حملے پر غفلت کے الزام میں گرفتار11پولیس افسران کی ضمانت منظو ر

بدھ 15 اگست 2018 20:36

عدیس آبابا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ایتھوپیاکی ایک عدالت نے غفلت کے الزام میں گرفتار11پولیس افسران کی ضمانت منظورکرلی ہے ،جس کی بدولت یکم جون کووزیراعظم کی ریلی پردہشتگردگرینیڈحملہ ہواتھا،یہ بات میڈیارپورٹ میں کہی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

افسران کو23جون کوپانچ عام شہریوں کے ہمراہ حراست میں لیاگیاتھا،جن پردارالحکومت عدیس آبابامیں ایک بڑے اجتماع پرحملے کاالزام ہے ،جس سے وزیراعظم ایبے احمدخطاب کررہے تھے ۔

دھماکے کے بعدبھگڈرمچنے سے دوافرادہلاک اور150کے قریب زخمی ہوگئے تھے ،سرکاری نشریاتی ادارے فاناکے مطابق ضمانت پانے والے افسران میں شہرکے نائب پولیس سربراہ گرماکاساشامل ہیں۔ رواں ماہ کے اوائل میں پانچ عام شہریوں میں حملے میں براہ راست ملوث ہونے پرفردجرم عائد کی گئی تھی ،اگرچہ حکام نے ابھی تک اس کے پیچھے کارفرمامقصدنہیں بتایاہے۔