بھارت وہ’’سوتا ہوا ہاتھی‘‘ ہے جو جاگ چکا ہے، 2022ء تک خلاء میں انسانی مشن بھیجیں گے،مودی

عالمی معیشت میں بھارت کے بڑھتے ہوئے کردار کی تعریف

بدھ 15 اگست 2018 20:42

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) وزیراعظم نریندر مودی نے عالمی معیشت میں بھارت کے بڑھتے ہوئے کردار کو سراہا ہے اور بھارت کو وہ’’سوتا ہوا ہاتھی‘‘ قرار دیا ہے جو جاگ چکا ہے، انہوں نے یہ بات عنقریب شروع ہونے والی انتخابی مہم سے قبل ایک اہم قومی خطاب میں بتائی۔ ہندو قوم پرست رہنما نے اپنے پانچ سالہ دور اقتدار میں آخری یوم آزادی کے موقع پر نئی دہلی میں 17ویں صدی کے لال قلعے میں 80منٹ سے زائد دورانیے کا خطاب کیا۔

(جاری ہے)

مودی نے اس موقع کو اپنی حکومت کے کامیابیاں گنوانے کیلئے استعمال کیا اور اعلان کیا کہ ستمبر میں ایک بڑی صحت انشورنس کا آغاز کیا جائے گا اور بھارت 2022ء تک خلاء میں انسانی مشن بھیجے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2014ء میں ان کی قوم پرست جماعت کا انتخابات میں بڑی کامیابی حاصل کرنے سے قبل بھارت کو کمزور ممالک میں سے ایک تصور کیا جاتا تھا۔ بھارت اب اصلاحات،کارکردگی اور تبدیلی کی سرزمین ہے،ہم ریکارڈ اقتصادی ترقی کرنے کیلئے پرعزم ہیں،یہ بات وزیراعظم نے بتائی۔