ترکی ، جاسوسی الزامات میں پانچ ماہ قید کاٹنے والے دو یونانی سپاہی وطن واپس پہنچ گئے

بدھ 15 اگست 2018 20:42

ایتھنز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) ترکی میں جاسوسی الزامات میں پانچ ماہ سے زائد عرصہ جیل میں گزارنے والے دو یونانی سپاہی بدھ کی صبح اپنے ملک پہنچ گئے،عدالت نے ان کی رہائی کا حکمنامہ جاری کیا تھا۔

(جاری ہے)

دونوں کو مارچ میں اس واقعہ میں غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا،جس کے باعث ایتھنز اور انقرہ کے درمیان تعلقات خراب ہوگئے تھے۔

لیفٹیننٹ ایجیلس میٹریٹوڈس اور سارجنٹ دمتروس کوکلاٹزس نے گرفتاری کے فوراً بعد استغاثوں کو بتایا تھا کہ انہوں نے دھند میں راستہ کھو دینے کے بعد غلطی سے سرحد پار کی تھی۔ یہ واقعہ ترکی اور یونان کے درمیان تناؤ کی ایک طویل فہرست میں اضافہ تھا،اگر چہ دونوں نیٹو ارکان 1952ء سے تناؤ زدہ تعلقات رکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :