روسی صدر شمالی کوریائی لیڈر سے جلد ملاقات چاہتے ہیں، شمالی کوریائی میڈیا

بدھ 15 اگست 2018 20:42

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے بتایا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن، چیئرمین کم جونگ اٴْن کے ساتھ جلد از جلد ملاقات کرناچاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

روسی صدر نے جزیرہ نما کوریا کے دونوں ملکوں کے لیڈروں کو رواں برس جون میں ولاڈی ووسٹک فورم میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ ایسٹرن اکنامک فورم گیارہ ستمبر سے شروع ہو رہا ہے۔ ابھی تک واضح نہیں کہ آیا یہ دونوں لیڈر اکنامک فورم میں شرکت کریں گے۔ روسی صدر نے شمالی کوریا کے قومی دن کے موقع پر کم جونگ اٴْن کو جو پیغام بھیجا ہے، اٴْس میں بھی ملاقات کی دعوت کا اعادہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :