چار درجن کے قریب افغان شہریوں کی جرمنی سے بیدخلی

بدھ 15 اگست 2018 20:44

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) سیاسی پناہ کی درخواستیں نامنظور ہونے کے بعد چھیالیس افغان شہریوں کو جرمنی سے بیدخل کر دیا گیا ہے۔ ان افراد کو لے کر ایک ہوائی جہاز بدھ کی صبح میں افغانستان کے دارالحکومت کابل پہنچا۔

(جاری ہے)

دسمبر سن 2016 سے بیدخل کیے جانے والے افغان شہریوں کی یہ پندرہویں پرواز تھی۔ گزشتہ ماہ ایسے ہی بیدخل کیے جانے والے ایک افغان شہری نے کابل پہنچ کر خودکشی کر لی تھی۔ خودکشی کرنے والے کو آٹھ سال بعد جرمنی بدر کیا گیا تھا۔ افغان پناہ گزینوں کی ملک بدری ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب اٴْدھر افغانستان میں سکیورٹی کی صورت حال خراب سے خراب تر ہو رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :