سرایا الاشتر‘ کے رہنما دہشت گردی کی عالمی فہرست میں شامل

بدھ 15 اگست 2018 20:44

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) امریکہ نے ایران میں مقیم بحرین کی ’سرایا الاشتر‘ (اشتر برگیڈز) کے شورش پسند رہنما پر تعزیرات عائد کر دی ہیں۔ اٴْن پر الزام ہے کہ وہ امریکہ کی حامی حکومت بحرین کا تختہ الٹنے کی سازشوں میں ملوث ہے۔ قاسم عبداللہ علی احمد ’الاشتر برگیڈز‘ کے رہنما ہیں، جنھیں عام طور پر قاسم المؤمن کے نام سے جانا جاتا ہے، اٴْن پر بحرین میں دہشت گردوں کی بھرتی کا الزام ہے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ ’سرایا الاشتر برگیڈز‘ کے ارکان کو رقوم، ہتھیار اور گولہ بارود فراہم کرتا رہا ہے، جن کی مدد سے وہ بحرینی حکومت کے خلاف حملے کرتے ہیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’آج کے اعلان کی رو سے المؤمن کو دہشت گرد حملوں کی منصوبہ سازی اور عمل درآمد سے روکا جا سکے گا۔

(جاری ہے)

اس اعلان کا مزید یہ نتیجہ نکلے گا کہ امریکی تحویل میں اٴْن کی تمام املاک اور مفادات منجمد ہوجائیں گے، جب کہ عام طور پر امریکیوں پر اٴْن کے ساتھ مالی لین دین پر ممانعت ہوگی‘‘۔

محکمہ خارجہ نیایران کے پاسداران انقلاب کیمحافظ دستے سے قریبی روابط پر گذشتہ ماہ شیعہ شورش پسند گروپ، ’الاشتر برگیڈز‘ کو دہشت گرد قرار دیا تھا۔ اعلان میں گروپ پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ پاسداران انقلاب کے نقش قدم پر چلتے ہوئے خلیج کے خطے میں ایران کے ایجنڈے کو بڑھاوا دے رہے ہیں۔ شیعہ ’سرایا الاشتر‘ یا ’الاشتر بریگیڈز‘ 2013میں قائم ہوا، جس کا اصل ہدف خلیج فارس میں واقع بحرین کے چھوٹے سے عرب جزیرے پر بادشاہت کی مزاحمت کرنا ہے۔ گروپ کا دعویٰ ہے کہ وہ ملک کی ناراض شیعہ آبادی کی نمائندگی کرتا ہے، حالانکہ اس پر کثیر اکثریت کا حامل سنی مسلک کا الخلیفہ قبیلہ حکمراں ہے۔