روایتی کھیلوں پر توجہ دیکر ان کی تاریخی اہمیت سے نئی نسل کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں،چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد

بدھ 15 اگست 2018 21:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) چئیرمین ضلع کونسل کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ روایتی کھیلوں پر توجہ دیکر ان کی تاریخی اہمیت سے نئی نسل کو آگاہی فراہم کر رہے ہیں ملاکھڑا، اور کبڈی اس خطے کا قدیم اور روایتی کھیل ہے لیکن وقت کے ساتھ ان کی مقبولیت میں کمی واقع ہو رہی ہے لیکن اب ضلع کونسل نے اسکا بیڑہ اٹھایا ہے متعلقہ کھیلوں کی شناخت کو دوبارہ سے بحال کرائینگے میں ایونٹ کی انتظامیہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ملک بھر سے کھلاڑیوں کو بلا کر انہیں اپنا فن دیکھانے کا موقع فراہم کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کے سلسلے میں ہونے والے ملاکھڑا ،اور کبڈی کے فائنل مقابلوں کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا اس موقع پر اراکین کونسل محمد حسن مینگل، محبوب جوکھیو، علی احمد جوکھیو، حاجی منظور، ڈائریکٹر اسپورٹس عبدالقیوم بلوچ، یوسی چئیرمین بشیر بلوچ بھی موجود تھے کبڈی اور ملاکھڑا کے فائنل مقابلوں میں کھلاڑیوں نے اپنی طاقت اور پھرتی سے مقابلوں کو شاندار بنایا مقابلے میںفاتح کھلاڑیوں کو ٹرافی کے ساتھ نقد انعام سے بھی نوزا گیا چئیرمین نے اس موقع پر مزید کہا کہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزئی کر کے نئے ٹیلنٹ کو سامنے لا رہے ہیں انشاء اللہ وقت ضرور آئے گا جب کھیلوں کے حوالے سے ضلع کونسل کو منفرد مقام حاصل ہو گا ۔

متعلقہ عنوان :