کوئٹہ:جشن آزادی سائیکل ریس ایوب اسٹیڈیم تا سپن کاریز کا انعقاد

بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، سائیکلنگ کے فروغ کے لئے ویلوڈرم اور کوئٹہ زیارت سائیکل ریس کے لئے بھی فنڈز مہیا کئے جائیں گے، ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بلوچستان

بدھ 15 اگست 2018 21:08

کوئٹہ:جشن آزادی سائیکل ریس ایوب اسٹیڈیم تا سپن کاریز کا انعقاد
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام جشن آزادی سائیکل ریس ایوب اسٹیڈیم تا سپن کاریز منعقد ہوئی، سائیکل ریس کے مہمان خصوصی ڈائریکٹر جنرل سپورٹس بلوچستان علی گل کرد تھے، اس موقع پر علی گل کرد نے اپنے اظہار خیال میں کہا کہ بلوچستان میں کھیلوں کے فروغ کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں، سائیکلنگ کے فروغ کے لئے ویلوڈرم اور کوئٹہ زیارت سائیکل ریس کے لئے بھی فنڈز مہیا کئے جائیں گے، یہاں کے نوجوان منشیات سے دور ہوں اور مثبت سرگرمیوں کی طرف آئیں تو یہ ہماری بہت بڑی کامیابی ہو گی،تقریب سے بلوچستان سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری جان عالم نے بھی خطاب کیا۔

سائیکل ریس میں 60کے قریب سائیکلسٹوں نے شرکت کی ، نتائج کے مطابق سپورٹس سائیکل میں پہلا انعام مومن خان دوسرا حنظہ، تیسرا نوید خان، چوتھا عاطف خان ، پانچویں پوزیشن نصیب اللہ نمبر چھ پوزیشن پر عبدالواحد اور ساتویں پوزیشن پر فیض اللہ آئے، جبکہ ماوئنٹین سائیکل میں گلاب خان اول رہے، دوسری عبدالباری ، تیسری ثناء اللہ، چوتھی نجیب الدین ، پانچویں طب خان اور خصوصی انعام محمد سلیم کو ملا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ججز کے فرائض عبدالاحد ، جان عالم، عمر گل، محمد سلیم، عزت اللہ، عبدالرحمن ، سجادحیدر، نجیب شاہ، محمد عارف اور عصمت اللہ انجام دیئے۔