وفاقی اور صوبائی محکموں کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کل سے شروع ہو جائیگی

بدھ 15 اگست 2018 21:32

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) وفاقی اور صوبائی محکموں کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کل سے شروع ہو جائیگی خیبر پختونخواحکومت او ر وفاقی حکومت نے عید الضحیٰ کے باعث ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن قبل از وقت اداکرنے کی ہدایات کی تھی ۔

(جاری ہے)

صوبائی اور وفاقی محکموں کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کل سے شروع ہو جائیگی جبکہ پنشن کی ادائیگی بھی کل سے شروع کردی جائیگی ایڈوانس ادائیگی کے لئے فنڈز محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری کئے گئے ہیں پشاور سمیت ملک بھر میں عید الضحیٰ بائیس اگست کو منائی جائیگی عید الضحیٰ کی تیاریوں کے لئے تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی قبل از وقت کی جارہی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :