صوبے میں 3لاکھ یا اس سے زائد ماہانہ تنخواہیں لینے والے سرکاری افسران کی تفصیلات صوبائی محکموں سے نیب نے طلب کر لی

بدھ 15 اگست 2018 21:32

صوبے میں 3لاکھ یا اس سے زائد ماہانہ تنخواہیں لینے والے سرکاری افسران ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2018ء) صوبے میں 3لاکھ یا اس سے زائد ماہانہ تنخواہیں لینے والے سرکاری افسران کی تفصیلات صوبائی محکموں سے نیب نے طلب کر لی ہے فنانس ڈیپارٹمنٹ ، اے جی آفس پشاور ، چیف سیکرٹری ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا کو ارسال کردہ مراسلے میں کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باعث صوبے کے تمام صوبائی اوروفاقی محکموں ، خود مختار اور نیم خودمختار اداروں یا دیگر محکموں ، کارپوریشن میں خدمات سرانجام دینے والے افسران کی تفصیلات فراہم کی جائے جن کی تنخواہ ماہانہ 3لاکھ یا اس سے زائد ہو تاکہ اس کی تفصیلات سپریم کورٹ کو فراہم کی جائے ۔

(جاری ہے)

3لاکھ یااس سے زائدماہانہ تنخواہ لینے والے افسران کے اداروں کے نام ، انکے عہدوں کی تفصیلات ، افسر کانام ، افسر کے قومی شناختی کارڈ نمبر وغیرہ کی تفصیلات فراہم کی جائے ۔ محکمہ خزانہ ، اے جی آفس پشاور کے علاوہ انتظامی سیکرٹریوں اور دیگر اعلیٰ حکام سے یہ تفصیلات طلب کی گئی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ محکمہ خزانہ کی جانب سے تفصیلات کی فراہمی کل تک نیب خیبر پختونخوا کو کردی جائیگی۔ زیادہ تنخواہ لینے والے بیورو کریٹس کا ریکارڈ نیب کی جانب سے تیارکرنے کے بعدان کے خلاف ممکنہ طور پرکاروائی بھی عمل میں لائی جائیگی