پاکستان انڈر12بیس بال ٹیم نے انڈین ٹیم کو ہرا دیا
بدھ 15 اگست 2018 21:42
(جاری ہے)
سید فخر شاہ نے بتایا کہ پاکستان کی جانب سے جنید شاہ نے چاررنز، محمد عادل ایوب نے تین رنز، عبدالرازق ، سید محب شاہ اور عاشر عباس نے دورنز جبکہ محمد قاسم حامد نے ایک رن بنا کر اپنا حصہ ڈالا۔
بھارت کے خلاف میچ کے دوران پاکستانی کھلاڑیوں نے پہلے دونوں میچوں سے زیادہ بہتر کارکردگی کا مظاہر ہ کیا۔ اس کامیابی کے بعد پاکستان ٹیم گروپ بی میں دوسرے میں نمبر پر پہنچ گئی ہے اور وہ گولڈمیڈ ل کی دوڑ میں شریک ہوگئی ہے۔ اب بیسٹ آف فور رائونڈ کھیلاجائے گا۔ سید فخر شاہ کے مطابق پاکستان فیڈریشن بیس بال نے پاکستان انڈر 12ٹیم کی تیاری کے لئے دو سال پہلے کام شروع کردیا تھا۔ اس سلسلے میں بحریہ ٹائون لاہور میں نیشنل بیس بال اکیڈمی کا قیام بھی عمل میں لایاگیا۔ نیشنل بیس بال اکیڈمی کے نو کھلاڑی پاکستان انڈر12 بیس بال ٹیم کا حصہ ہیں ۔ سید فخر شاہ نے مزید بتایا کہ پاکستان میں صرف ایک بیس بال گرائونڈ ہے جو کہ بحریہ ٹائون لاہور میں واقع ہے۔ پاکستان میں بیس بال کا بہت زیادہ ٹیلنٹ موجود ہے ۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان کے نئے وزیر اعظم ایک کھلاڑی ہیں اور وہ پاکستان میں کھیلوں کو درپیش مسائل کو بہتر انداز میں سمجھ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگر گورنمنٹ آف پاکستان تعاون کرے تو پاکستان فیڈریشن بیس بال کے دوسری بیس بال فیڈریشنز کے ساتھ بہتر تعلقات ہیں اور فیڈریشن ان ممالک کو پاکستان آکر کھیلنے کے لئے بلوا سکتی ہے۔ اس کے لئے علاوہ غیرملکی کوچز بھی پاکستان آکر کھلاڑیوں کو ٹریننگ دینے کے لئے تیار ہیں ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
کیا حارث رؤف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کھیلیں گے؟
-
انگلش میدان پاک بھارت ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کے خواہشمند
-
جاوید آفریدی نے بابراعظم سے کیا وعدہ پورا کردیا
-
شاہین آفریدی نے رضوان کو ٹی ٹونٹی کرکٹ کا بریڈ مین قرار دے دیا
-
ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پربرس پڑے
-
چندی گڑھ ، ویراٹ کوہلی بیٹ ٹوٹنے پررنکو سنگھ پربرس پڑے
-
جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لئے
-
پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ،کراچی کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
-
راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز اختتام پذیر ہو گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو کھیلا جائیگا
-
آئی پی ایل، گجرات ٹائٹنزنے پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.